راولپنڈی (ٹی این ایس) کھیلتا پنجاب پنک گیمز برائے خواتین کیلئے راولپنڈی ڈویژن کی ٹیموں کے ٹرائلز مکمل

 
0
4

راولپنڈی (ٹی این ایس) کھیلتا پنجاب پنک گیمز برائے خواتین کیلئے راولپنڈی ڈویژن کی ٹیموں کے ٹرائلز مکمل، خواتین کھلاڑیوں و آفیشلز پر مبنی راولپنڈی ڈویژن کے160رکنی دستے کی حتمی فہرستیں سپورٹس بورڈ پنجاب کو بھجوا دی گئیں۔ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ راولپنڈی کے زیراہتمام آرچری، ایتھلیٹکس، بیڈمنٹن، باسکٹ بال، باکسنگ، چیس، ہاکی، کراٹے، ماس ریسلنگ، رگبی،ٹیبل ٹینس، تائیکوانڈو، والی بال، ویٹ لفٹنگ اور ووشوکی ٹیموں کے ٹرائلز 19سے 24جنوری تک ڈی اوسپورٹس وحیداحمد اور ڈی ایس اوراولپنڈی شمس توحید عباسی و دیگر آفیشلز کی زیرنگرانی راولپنڈی ڈویژن کے مختلف مقامات پر منعقد ہوئے جن میں 21سال سے کم عمر خواتین کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ کھیلتا پنجاب پنک گیمز کیلئے راولپنڈی ڈویژن کی ٹیمیں 10فروری کو شہبازشریف سپورٹس کمپلیکس راولپنڈی سے صبح سویرے روانہ ہوں گی جبکہ 11سے 15فروری 2026کو لاہور میں فائنل مقابلے ہوں گے جن میں پنجاب کے تمام ڈویژن سے 2000سے زائد خواتین کھلاڑی و آفیشلز شرکت کریں گے۔ نمایاں کارکردگی کی حامل کھلاڑیوں وٹیموں میں 62لاکھ روپے سے زائد نقد انعامات ، میڈلز، سرٹیفکیٹس اور ٹرافیاں تقسیم کی جائیں گی۔