سرگودھا (ٹی این ایس) ٹیکس محتسب تنزانیہ کے وفد کا وفاقی محتسب سیکرٹیریٹ اسلام آباد کا دورہ عوامی شکایات کے جلد ازالے کے باعث وفاقی محتسب غریب آ دمی کی عدالت کے طور پر سامنے آیا ہے۔ اعجاز احمد قریشی
دونوں ممالک کے محتسب اداروں کے درمیان بہترین تجربات کے تبادلے پر زور وفاقی محتسب اعجاز احمد قر یشی نے کہا ہے کہ عوامی شکایات کے جلد از جلد ازالے کی مسلسل کوششوں کے باعث وفاقی محتسب کا ادارہ ایک غر یب آدمی کی عدالت کے طور پر سامنے آیا ہے اور اسے عوام النا س کا بھر پور اعتماد حاصل ہوا ہے وفاقی محتسب نے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز ٹیکس محتسب سر وس تنزانیہ کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران کیا ایرا سمس ونسنٹ متوئی کی قیادت میں تنزانیہ کے ٹیکس محتسب سر وس کے 17 رکنی وفد نے وفاقی محتسب سیکرٹیریٹ کا دورہ کیا وفد کو دورہ کے دوران وفاقی محتسب کے کام طریق کار اور اہم اقدامات کے بارے میں تفصیلی بر یفنگ دی گئی اس مو قع پر وفاقی محتسب نے اپنے خطاب کے دوران بتا یا کہ سال 2025ء کے دوران ان کے ادارے نے 261,101 شکا یات کے فیصلے کئے جو کہ ایک ریکارڈ ہے، جب کہ سال 2024 ء کے دوران فیصلوں کی تعداد 223,198 تھی انہوں نے بتا یا کہ شکایات اور فیصلوں میں یہ اضافہ ملک کے دور دراز اور پسماندہ علا قوں میں علا مقائی دفاتر کے قیام، کھلی کچہر یوں کے انعقاد، آئی آر ڈی پروگرام اور سرکاری دفاتر کے دوروں جیسے اقدامات کا نتیجہ ہے وفاقی محتسب نے بتا یا کہ گزشتہ سال کے دوران وفاقی محتسب کے فیصلوں پر 96.8 فیصد عملدرآمد کی بے مثال شر ح حاصل کی گئی انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو برسوں کے دوران ملک کے دور دراز علاقوں میں رہنے والے لوگوں تک آسان رسائی اور انہیں بہتر خدمات فراہم کر نے کے لئے متعدد علاقائی دفاتر اور شکایات سنٹرز قائم کئے گئے۔ اب یہ ادارہ ملک کے 28 شہروں میں موجود ہے جو عوام الناس کو ان کے گھر کے قر یب انصاف فراہم کرنے میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔ وفاقی محتسب نے دونوں ممالک کے محتسب اداروں کے درمیان تجربات اور بہترین طریق کار کے تبادلے پر خصوصی زور دیا۔ اس مو قع پر تنزا نیہ کے وفد کے سربراہ نے وفاقی محتسب کے ادارے کی نمایاں کا رکر دگی کو سراہتے ہو ئے کہا کہ یہ ادارہ عوام النا س کو نہایت مفید خدمات فراہم کر رہا ہے۔ انہوں نے وفاقی محتسب کے ادارے اور تنزانیہ کے ٹیکس امبڈ سمین کے درمیان قر یبی پیشہ ورانہ روابط قائم کر نے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ وفد نے دورے کے دوران ایشین امبڈ سمین ایسوسی ایشین (اے او اے)کے دفتر کا بھی دورہ کیا، جسے اے او اے کے بارے میں تفصیلی بریفینگ بھی دی گئی۔۔۔















