اسلام آباد(ٹی این ایس) الیکشن کمیشن منگل کو بڑے کیسز سنے گا ،، سی ڈی اے بورڈ ممبران کی تبدیلی ،، فواد حسن فواد ، احد چیمہ ، ڈاکٹر توقیر شاہ کی تقرری ؟ سیکرٹری داخلہ و اسٹبلشمنٹ ذاتی حیثیت میں طلب

 
0
135

الیکشن کمیشن نے کل زیر سماعت کیسز کی کاز لسٹ جاری کر دی۔پی ٹی آئی سے انتخابی نشان واپس لینے اور چیئر مین پی ٹی آئی کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست پر سماعت کل ہوگی۔الیکشن کمیشن نے سیکرٹری داخلہ اور اسٹیبلشمنٹ سیکٹری کو بھی کل طلب کر لیا۔الیکشن کمیشن نے پوسٹنگ ٹرانسفر اور ممبر سی ڈی اے کے تبادلے سے متعلق اسٹیبلشمنٹ سیکرٹری اور سیکرٹری انٹیرئر کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے ممنوعہ فنڈنگ سے متعلق کیس کی سماعت کل ہوگی۔ کابینہ میں شامل جانبدار وزرا سے متعلق درخواست پر کمیشن کل سماعت کرے گا۔