بلوچستان: سکیورٹی فورسز کا خفیہ اطلاع پر آپریشن، 4 دہشت گرد ہلاک

 
0
76

بلوچستان کے علاقے ہوشاب اور تلسر میں سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر آپریشن کرتے ہوئے 4 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ہوشاب اور تلسر میں خفیہ معلومات کی بنیاد پر آپریشن کیا جس کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں چار دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کے دوران بڑی تعداد میں دیسی ساختہ بم ، اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔

آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ سکیورٹی فورسز کو خصوصی ہیلی کاپٹرز کے ذریعے علاقے میں داخل کیا گیا جبکہ آپریشن کا مقصد دہشتگردوں کے خفیہ ٹھکانوں کو ختم کرنا تھا۔۔