ٹرپل اے ایسوسی ایٹس کی فٹ بال ٹیم ایف سی اے اے اے نے فٹ بال لیگ ٹورنامنٹ اپنے نام کر لیا

 
0
115

 

ٹرپل اے ایسوسی ایٹس پا کستان میں کھیلو ں کے فرو غ کیلئے ہمیشہ سے کو شاں رہاہے ۔ اسی سلسلے کو جاری رکھتے ہو ئے جڑواں شہروں میں فٹ بال لیگ کا انعقاد کیا گیا ۔ ٹرپل اے ایسوسی ایٹس کی فٹ بال ٹیم ایف سی اے اے اے نے بھی ٹو رنامنٹ میں حصہ لیا ۔اس مو قع پر چیئرمین اے اے اے ایسوسی ایٹس شیخ فواد بشیر اور ایم ڈی اے اے اے ایسوسی ایٹس لیفٹیننٹ کرنل(ر) شہزاد علی کیانی نے کھیلوں کے فرو غ کے عزم کا اظہار کر تے ہو ئے جیتنے والی ٹیم کو مبارکباد پیش کی۔انہو ں نے تمام شریک ٹیموں کی حوصلہ افزائی کرتے ہو ئے کہا کہ ٹر پل اے ایسوسی ایٹس کھیلوں کے فروغ کیلئے کلیدی کردار ادا کر تا رہے گا ۔ ٹو نامنٹ میں جڑواں شہروں کی ٹاپ 12 ٹیموں نے حصہ لیا۔ ٹورنامنٹ کو لیگ اے اور لیگ بی میں تقسیم کیا گیا تھا۔ اے لیگ کی ٹاپ6 ٹیموں میں ایف سی ٹر پل اے ،ٹرول ایف سی ، ایٹین ٹیم ، ریڈ ڈیولز گیریژن ایف سی،سمرفس ایف سی ٹیمیں شامل تھیں جب کہ بی لیگ کی ٹاپ 6ٹیمیں اسلام آباد وولوز، کروڈز ایف سی، سمرفس جونیئر، جناح ایف سی، الحمرا ایف سی اور ایف سی ٹی تھیں۔ایف سی اے اے اے نے پورے ٹورنامنٹ میں اپنی جیت کی روایت کو برقرار رکھا ۔فائنل میں ایف سی اے اے اے نے ٹیم ایٹین کو 4 کے مقابلے میں 5 گول سے ہرا کر ٹرافی اپنے نام کی۔