این اے 60 میں الیکشن کے التوا کا معاملہ، شیخ رشید نے ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا

 
0
459

اسلام آباد جولائی 24(ٹی این ایس)این اے 60 میں الیکشن کے التوا کا معاملہ، شیخ رشید نے ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے این اے 60 سے حنیف عباسی کی سزا کے بعد الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخاب ملتوی کیے جانے اور لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے یہ فیصلہ برقرار رکھنے کے معاملے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا ہے۔

انہوں نے اپنی درخواست میں استدعا کی ہے کہ این اے 60 کے معاملے میں ہائیکورٹ نے قانون کو مد نظر نہیں رکھا ، الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا جائے اور حلقے میں شیڈول کے مطابق انتخابات کے انعقاد کا حکم دیا جائے۔واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے مسلم لیگ ن کے امیدوار حنیف عباسی کو ایفی ڈرین کیس میں عمر قید کی سزا ہونے کے بعد این اے 60 راولپنڈی سے الیکشن ملتوی کردیا گیا تھا۔ حنیف عباسی کے مخالف امیدوار شیخ رشید نے پیر کے روز یہ فیصلہ لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں چیلنج کیا تھا جہاں سنگل بینچ نے ان کی درخواست مسترد کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کا فیصلہ برقرار رکھا تھا۔