بھارتی آرمی چیف کی دھمکیاں، سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف کا حکومت کو بہترین مشورہ

 
0
1052

بھارت سے تعلقات میں محتاط رہنا ہوگا، اتنی لچک کے باوجود اگر بھارت کا یہ رویہ ہے تو قومی وقار پر کوئی سمجھوتا نہیں ہونا چاہیے: نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو

اسلام آباد ستمبر 23 (ٹی این ایس): بھارتی آرمی چیف کی دھمکیاں، سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف کا حکومت کو بہترین مشورہ، نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ بھارت سے تعلقات میں محتاط رہنا ہوگا، اتنی لچک کے باوجود اگر بھارت کا یہ رویہ ہے تو قومی وقار پر کوئی سمجھوتا نہیں ہونا چاہیے۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیر خارجہ اور مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت سے ایک دم امیدیں وابستہ کرلینا جلد بازی ہے۔
اتنی لچک کے باوجود اگر بھارت کا یہ رویہ ہے تو قومی وقار پر کوئی سمجھوتا نہیں ہونا چاہیے۔ بھارت سے تعلقات میں محتاط رہنا ہوگا۔ نجی ٹی وی سے سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ موجودہ وزیر اور وزیر اعظم پہلے کچھ بیان دیتے ہیں اور بعد کچھ اور نکلتا ہے۔ حکومت کو کچھ طور طریقے سیکھ لینے چاہئیں۔ دوسری جانب واضح رہے کہ پاکستان کی جانب سے مذاکرات کی دعوت اور امن کی خواہش کے باوجود بھارت کی جانب سے پاکستان کو دھمکیاں دی جارہی ہیں۔
بھارتی آرمی چیف بپن راوت نے پاکستان کو گیدڑ بھبکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان وہی کررہا ہے جو کرتا آیا ہے، پاکستان کو درد محسوس کرانےکا وقت آگیا۔بھارتی جنرل راوت نے مزید اقدامات کرنے کی بڑھک بھی ماردی اور کہا کہ ہم اپنی اگلی کارروائی کی تفصیلات بتا نہیں سکتے، بھارتی فوج کی کارروائی میں ہمیشہ سرپرائزہوتا ہے۔ بھارتی آرمی چیف کی ان دھمکیوں پر پاک فوج کے ترجمان جنرل آصف غفور کی جانب سے بھی ردعمل دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ہم جنگ کیلئے تیار ہیں۔