نجی میڈیا گروپ کی بھارت نوازی کھل کر سامنے آنے لگی

 
0
480

نجی اخبار نے کشمیری مجاہدین کو دہشت گرد اور باغی قرار دے دیا

اسلام آباد ستمبر 23 (ٹی این ایس): ڈان میڈیا گروپ کی بھارت نوازی کھل کر سامنے آنے لگی۔ ڈان اخبار نے کشمیری مجاہدین کو دہشت گرد اور باغی قرار دے دیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کے معروف اخبار کو پاکستان کا قدیم ترین انگریزی اخبار ہونے کا اعزاز حاصل ہے اور یہ اخبار واحد اخبار ہے جسے یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ اس کا آغاز 1942 قائد اعظم کی سرپرستی میں ہوا۔اس اخبار نے قیام پاکستان کی جد و جہد میں جو حصہ ڈالا وہ بھی کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ہے تاہم گزشتہ کچھ عرصے سے اس اخبار کا رویہ انتہائی باغیانہ ہو چکا ہے یہاں تک کہ یہ اخبار ملکی مفاد کے خلاف خبر چھاپنے سے گریز نہیں کرتا۔سرل المیڈا کی مشہور زمانہ سٹوری اسی اخبار میں شائع ہوئی اس کے بعد سابق وزیر اعظم نواز شریف کا متنازعہ ترین انٹرویو بھی اس اخبار نے شائع کیا جس میں سابق وزیر اعظم نے پاکستان کو ممبئی حملوں کا ذمے دار ٹھہرایا۔تازہ ترین خبر کے مطابق نجی اخبار اب مظلوم کشمیری عوام کے خلاف بھی پراپیگنڈا کرنے پر اتر آیا ہے۔نجی اخبار کی بھارت نوازی کھل کر سامنے آنے لگی۔نجی نے اپنی ایک خبر میں کشمیری مجاہدین کو دہشت گرد اور باغی قرار دے دیا۔جس پر حریت رہنما سید علی گیلانی نے ڈان اخبار کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ’ہم دہشت گرد نہیں ہیں‘۔

یاد رہے کہ انگریزی نجی اخبار میں صحافی سرل المیڈا کی جانب سے چھ اکتوبر2017 کو وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والے اجلاس سےمتعلق دعوی کیا گیا تھا کہ اجلاس میں کالعدم تنظیموں کے معاملے پر عسکری اور سیاسی قیادت میں اختلافات سامنے آئے ہیں جس پر سیاسی اور عسکری قیادت نے سخت ردعمل دیتے ہوئے اس خبر کو قومی سلامتی کے منافی قرار دیا تھا۔اس خبر ہی کو ڈان لیکس کے نام سے یاد کیا جاتا ہے۔