چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثارکل صبح 5بجےروس کےلیےروانہ ہوں گے

 
0
880

15سے20مئی تک جاری رہنے والے فورم میں قانون کی حکمرانی ،علاقائی اقتصادی روابطہ کےمتعلق موقف کااظہار کریں گے

اسلام آباد ، مئی  13 (ٹی این ایس): چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثارکل صبح 5بجےروس کےلیےروانہ ہوں گےجہاں وہ سینٹ پیٹربرگ انٹرنیشنل لیگل فورم میں شرکت کریں گے۔ چیف جسٹس کوحکومت روس کی جانب سےخصوصی طور پرمدعو کیاگیاہے

چیف جسٹس 15سے20مئی تک جاری رہنے والے فورم میں قانون کی حکمرانی ،علاقائی اقتصادی روابطہ کےمتعلق موقف کااظہار کریں گے

مبصرین کہتے ہیں کہ میاں ثاقب نثار کی لیگل فورم میں شرکت پاکستان میں قانون کی حکمرانی کیلیئےکاوشوں کاعالمی اعتراف ہے۔

چیف جسٹس دورہ کے دوران اپنےروسی ہم منصب سےبھی ملاقات کریں گے۔

میاں ثاقب نثار نےعلاقائی اقتصادی روابطہ کےحوالےسے پاکستان میں قانون سازی میں جدت بھی متعارف کروائی ہے

روس پاکستان کےساتھ علاقائی اوراقتصادی روابط کاخواہاں ہے،روسی حکومت پاکستان سمیت علاقےکےدیگرممالک کےساتھ ملکر گریٹریوروایشیاء پالیسی کوعملی جامعہ پہنانا چاہتی ہے

چیف جسٹس کادورہ روس اس حوالےسےبہت اہم تصور کیاجارہاہے