کامسیٹس یونیورسٹی واہ سول ڈیپارٹمنٹ کے پہلے المنی ڈنر کا اہتمام

 
0
333

اسلام آباد،مئی13(ٹی این ایس) :کامسیٹس یونیورسٹی واہ کے شعبہ سول انجینرنگ کے پہلے المنائی ڈنر کا اہتمام رائل سنز ہوٹل ٹیکسلا میں کیا گیا۔ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ پروفیسر ڈاکٹر سعید احمد تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے ۔100 سے زائد فارغ التحصیل انجینئرز نے شرکت کی ٬ جو ملک کی تعمیراتی صنعت اور ملک  مختلف نمایاں اداروں جن میں پاک فوج بھی شامل ہے میں خدمات سر انجام دے رہے ہیں

انجینیئرز نے تقریب کے انعقاد پر خوشی کا اظہار کیا اور کامسیٹس کے معیار تعلیم کی تعریف کی جس نے انہیں اندورن ملک اور بیرونِ ملک دوسرے انجیینیرز سے مقابلے کا اہل بنایا – تقریب کے دوران موجودہ طالب علموں نے مختلف سکرپٹس پر پرفارمنس دکھائی۔

تقریب کے اختتام پر شعبہ کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر سعید احمد نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کامسیٹس کا انسٹیوٹ سے یونیورسٹی میں ترقی کرنا اور ڈیپارٹمنٹ میں کمرشل ٹیسٹنگ اور مختلف مختلف کامیابیوں  پر روشنی ڈالی ڈاکٹر سعید نے مزید اپنے خطاب میں کہا  شعبہ میں ماسٹرز(سٹرکچرل انجینرنگ) اور پی ایچ ڈی کی کلاسز کا انعقاد کر دیا گیا ہے اور ان سب کامیابیوں کا سہرا ڈائریکٹر ڈاکٹر طیب اکرم کے سر جاتا ہے جن کی قائدانہ صلاحیتوں سے یہ سب ممکن ہوا۔  اس تقریب کا مقصد طلباء کا آپس میں ایک دوسرے سے روابط قائم رکھنا تھا،تقریب میں سٹوڈنٹس افئیرز کے سربراہ ڈاکٹر اکمل جاوید نے بھی طلباء کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔