غریدہ فاروقی نے مسلم لیگ ن کے عہدیدار سے شادی کی خبروں پر پہلی مرتبہ خاموشی توڑ دی

 
0
614

اسلام آباد اکتوبر 14 (ٹی این ایس): پاکستان کی خاتون اینکر پرسن غریدہ فاروقی نے حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران مسلم لیگ ن کے عہدیدار سے شادی کی خبروں پر پہلی مرتبہ خاموشی توڑ دی۔ غریدہ فاروقی کا کہنا تھا کہ ہر بار جب لوگوں نے اس حوالے سے مجھ سے سوال کیا تو میں کبھی اس سوال کا جواب نہیں دیتی۔ کیونکہ میں اپنے ذاتی معاملات کو اپنے تک ہی رکھتی ہوں لیکن یہ بات جھوٹ پر مبنی ہے ۔
کچھ لوگوں نے میرے خلاف کچھ پراپیگنڈہ شروع کیا ، جو میرے امیج اور میری ساکھ کو نقصان پہنچانا چاہتے تھے۔ لیکن اس کے بعد بد قسمتی سے پاکستان تحریک انصاف بھی اس میں شامل ہو گئی۔ پاکستان تحریک انصاف کی رہنما زرتاج گُل کی جانب سے بھی ایک ویڈیو بنائی گئی لیکن یہ سب جھوٹ اور جعلی ہے ، ایسا کچھ بھی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ دوسری بات یہ بھی ہے کہ میں مسلم لیگ ن کو بالکل بجی سپورٹ نہیں کرتی ۔
ایسا کچھ نہیں ہے۔ میں کسی جماعت کو سپورٹ نہیں کرتی ۔ خاتون اینکر پرسن غریدہ فاروقی نے انٹرویو کے دوران کہا کہ میں نےآ ج تک کئی لوگوں کا انٹرویو کیا ہے ، جن لوگوں کا انٹرویو نہیں کیا وہ اس لیے کہ میں اُن کا انٹرویو کرنا ہی نہیں چاہتی تھی۔ اُن کا کہنا تھا کہ وہ شخص جس کا میں بالکل بھی انٹرویو نہیں کرنا چاہتی وہ عامر لیاقت حسین ہیں۔ انٹرویو ے دوران غریدہ فاروقی نے صحافت میں قدم رکھنے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں نے شعبے کی حیثیت سے صحافت میں قدم رکھا تھا لیکن بعد میں صحافت میرا جنون بن گئی اور مجھے صحافت کے علاوہ اب کچھ نہیں آتا۔ یہی میرا جنون ہے۔