راولپنڈی (ٹی این ایس) راولپنڈی پولیس کے کانسٹیبل زرغام حیدر کا اعزاز، کانسٹیبل زرغام حیدر نے نیشنل باکسنگ چیمپئن شپ کے مقابلوں میں گولڈ میڈل حاصل کیا، سی پی او حسن مشتاق سکھیرا نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر کانسٹیبل زرغام حیدر کو تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام سے نوازا۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کے کانسٹیبل زرغام حیدر کا اعزاز، کانسٹیبل زرغام حیدر نے نیشنل باکسنگ چیمپئن شپ کے مقابلوں میں گولڈ میڈل حاصل کیا،سی پی او حسن مشتاق سکھیرا نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر کانسٹیبل زرغام حیدر کو تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام سے نوازا،مقابلوں کا انعقاد سپورٹس کمپلیکس سرگودھا میں ہوا، سی پی او حسن مشتاق سکھیرا کا کہناتھاکہ پولیس افسران کو کھیلوں کے مواقع اور سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔













