میثاق معشیت کےلئے سب سے بات کرنےکیلئے تیارہیں ; وزیراطلاعات

 
0
135

اسلام آباد 20 مئی 2022 (ٹی این ایس): وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ میثاق معشیت کےلئے سب بات کرنےکیلئے تیارہیں وزیراطلاعات سے جب سوال کیا گیا کہ کیا میثاق معیشیت کیلئے سابق حکومت سیمت دیگر سیاسی جماعتوں سے کوئی رابطہ کرنے کا امکان ہے تو انکا کہنا تھا کہ بلکل پی ٹی آئی سے بھی میثاق معیشت کیلئے بات کی جاسکتی ہے وزیر اعظم شہباز شریف پہلے ہی اس کا کہہ چکے ہیں وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے سے پنجاب میں ن لیگ کی حکومت پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، حکومت کے پاس اب بھی 177 ارکان ہیں، مخالفین کی تعداد 172 ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ ایک ہفتے پہلے تک عمران خان الیکشن کمیشن پر حملہ آور تھے آج عمران خان کی سیاست پاکستان کی سیاست سے ڈی سیٹ ہوچکی، اگر آج کسی کی نااہلی بنتی ہے تو وہ عمران خان کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ 8 سال سے نہیں آیا،منحرف ارکان کا فیصلہ ایک ماہ میں آگیا، جس تیزی سے اس کیس کا فیصلہ آیا اسی طرح فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ دیا جائے ۔مریم اورنگزیب نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا کہ فارن فنڈنگ کیس میں پوری تحریک انصاف کو کالعدم قرار دیا جائے۔