کراچی (ٹی این ایس) کراچی پاکستان پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ ویسٹ کے صدر عابد حسین ستی اور انفارمیشن سیکرٹری علی اکبر کاچھیلو سے گزشتہ روز مرکزی دفتر ڈسٹرکٹ ویسٹ، منگھوپیر میں یوسی 9 کے چیئرمین ارشاد مغل، وائس چیئرمین علی حسین بروہی، چاروں وارڈز کے کونسلرز، اقلیتی کونسلرز، خواتین کونسلرز اور پارٹی کے دیگر رہنماؤں نے خصوصی ملاقات کی ملاقات کے دوران یوسی 9 کے مختلف علاقوں اور گوٹھوں کو درپیش مسائل اور عوامی مشکلات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اس موقع پر ڈسٹرکٹ ویسٹ کے صدر عابد حسین ستی اور انفارمیشن سیکرٹری علی اکبر کاچھیلو نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ علاقے کے مسائل جلد حل کرنے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں گےدونوں رہنماؤں نے چیئرمین، وائس چیئرمین اور کونسلرز کو ہدایت کی کہ وہ اپنی یونین کونسل کے تمام علاقوں اور گوٹھوں میں ترقیاتی کاموں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرانے کے لیے اقدامات کریں اور عوام سے مسلسل رابطے میں رہیں تاکہ شہریوں کے مسائل بروقت حل کیے جا سکیں انہوں نے مزید کہا کہ یوسی 9 کے نمائندوں کے تمام جائز تحفظات دور کیے جائیں گے اور عوامی مسائل کے حل کے لیے پارٹی قیادت ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔


















