سانحہ پشاور : ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا: کور کمانڈرز کانفرنس

 
0
125

راولپنڈی: آرمی چیف کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس میں سانحہ پشاور ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے اور کیفر کردار تک پہنچانے کے عزم کا اظہار کیا گیا ہے۔

اک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق آرمی چیف کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں 255ویں کور کمانڈرز کانفرنس منعقد ہوئی، شرکا کو موجودہ اور ابھرتے ہوئے خطرات مقبوضہ کشمیر کی صورت حال اور دہشت گردوں کے درمیان گٹھ جوڑ کو توڑنے اور ان کے حمایتی میکنزم کے لیے فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے جاری انٹیلی جنس پر مبنی آپریشنز کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا گیا۔

فورم نے پشاور پولیس لائن دھماکے کے شہدا کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ واقعے کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا اور انہیں کیفرکردار تک پہنچاجائے گا۔
مزید پڑھیں: پشاور خود کش حملے کی ذمہ داری کالعدم ٹی ٹی پی خراسان گروپ نے قبول کی ہے،وزیرداخلہ

آرمی چیف نے کہا کہ اس طرح کی غیر اخلاقی اور بزدلانہ کارروائیاں قوم کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتیں بلکہ دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں کامیابی کے لیے ہمارے عزم کو پھر سے تقویت دیتی ہیں، کسی بھی دہشت گرد کے لیے زیرو ٹالرنس ہے۔ آرمی چیف نے تمام کمانڈروں کو ہدایت کی کہ وہ انٹیلی جنس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں پر اس وقت تک توجہ مرکوز رکھیں جب تک کہ ہم پائیدار امن حاصل نہیں کر لیتے