نوازشریف ،مریم اور صفدر کی سزا معطلی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

 
0
351

اسلام آباد اگست 20(ٹی این ایس)اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم نوازشریف ،ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) محمد صفدر کی سزا کی معطلی کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے ۔درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرنے سے قبل ججز نے مشاورت شروع کی ،جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ ہم سزا کی معطلی کی درخواستوں پر مناسب فیصلہ سنائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ نیب کے قانون کے مطابق مقدمات فکس کرنے کے بعد فیصلہ دینا ہے ۔نوازشریف کے وکیل خواجہ حارث نے کہا کہ میرا نہیں خیال میرے دلائل حد سے بڑھے ہوئے ہیں،میرا بہت سادہ سوال ہے،آج میں یہ کہتا ہوں کہ یہ میرااثاثہ ہے،اب قانون کی پوزیشن بہت سمپل ہے۔