چودھری شجاعت حسین اور چوھری پرویزالٰہی سے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ملاقات،

 
0
3847

لاہور اکتوبر 14 (ٹی این ایس): پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور سپیکر پنجاب اسمبلی چوھری پرویزالٰہی سے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے لاہور میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ اس موقع پر چودھری شافع حسین اور رکن قومی اسمبلی چودھری سالک حسین بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران سیاسی صورتحال اور دیگر امور پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار نے چودھری شجاعت حسین کی صحت یابی پر اظہار مسرت کرتے ہوئے ان کی طویل عمر کی دعا کی۔