ساتھیوں کو یرغمال بنانیوالے سلیم شہزاد کیخلاف دو مقدمات درج

 
0
436

مقدمات میں پولیس مقابلے، غیر قانونی اسلحہ اور دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں، ایس ایس پی ملیر
کراچی8اگست(ٹی این ایس)کرشنگ فیکٹری کے ملازمین کو یرغمال بنانے والے ملزم سلیم شہزاد کے خلاف2مقدمات تھانہ گڈاپ میں درج کرلیے گئے ہیں،جس میں پولیس مقابلے، غیر قانونی اسلحہ اور دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی)ملیر منیر شیخ کے مطابق ایک مقدمہ فیکٹری کے منیجرسلمان حسین کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے جبکہ دوسرا مقدمہ سرکار کی مدعیت میں غیر قانونی اسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت درج کیا گیاہے۔ملزم کے خلاف مقدمے میں انسداد دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں ، اقدام قتل اور پولیس مقابلے کی دفعات بھی مقدمے میں شامل کی گئی ہیں۔ملزم نے گزشتہ روز دوماہ کی تنخواہ نہ ملنے اور نوکری سے نکالے جانے کے خلاف سپرہائی وے پرفیکٹری میں ملازمین کو یرغمال بنالیا تھا۔