ذی الحج کا چاند، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 12 اگست کو طلب

 
0
294

رواں سال پاکستان اور سعودی عرب میں ایک ہی روز عید قربان ہونے کا بھی امکان ہے،ماہرین فلکیات
کراچی8اگست(ٹی این ایس)ذی الحج 1439ھ کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس12 اگست بروز اتوار کو کراچی میں طلب کر لیا گیا ہے۔ ماہرین فلکیات نے چاند اتوار کو نظر آنے کی پیش گوئی کر دی ہے۔ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اتوار کی شام محکمہ موسمیات کمپلیکس کراچی میں طلب کر لیا گیا ہے۔ اجلاس کی صدرارت چیئرمین مفتی منیب الرحمن کریں گے۔

جبکہ زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس صوبائی ہیڈکوارٹرز میں منعقد ہوں گے۔ماہرین فلکیات کے مطابق اس بار ذی القعد کا مہینہ 29ایام پر مشتمل ہونے کا امکان ہے اور 12 اگست اتوار کے روز ذی الحج کا چاند نظر آنے کا قوی امکان ہے۔ جس کے باعث یکم ذی الحج 13اگست بروز پیر اور عید الاضحی 22اگست بروز بدھ 10ذی الحج کو ہو گی۔رواں سال پاکستان اور سعودی عرب میں ایک ہی روز عید قربان ہونے کا بھی امکان ہے، جبکہ فرزندان اسلام 21 اگست بروز منگل کو فریضہ حج کی سعادت حاصل کریں گے۔