سانحہ پشاور:نہتے لوگوں کے خون سے ہاتھ رنگنے والے انسان کہلانے کے مستحق نہیں: مصطفیٰ کمال

 
0
349

کراچی،جولائی 11 (ٹی این ایس):چیئرمین پاک سرزمین پارٹی مصطفیٰ کمال نے کہا کہ نہتے لوگوں کے خون سے ہاتھ رنگنے والے انسان کہلانے کے مستحق نہیں، واقعے کے ذمہ داروں کو قانون کی گرفت میں لایا جائے۔عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یارولی خان نے ہارون بلور کی شہادت پر اظہارافسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پشاور میں بلور فیملی کا کوئی مقابلہ نہیں کرسکتا ہے۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اے این پی کے سربراہ آبدیدہ تھے اور رندھی ہوئی آواز میں کہنے لگے کہ میرے پاس کہنے کو الفاظ نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہارون بلور سے قبل ان کے والد بشیر بلور کو بھی شہید کیا گیا تھا۔