کراچی سے کالعدم تنظیم کے 2 انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار

 
0
374

کراچی جنوری 23 (ٹی این ایس): کراچی سے کالعدم تنظیم کے 2 انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار، ملزم سی ٹی ڈی کی جاری کردہ لسٹ میں مطلوب ترین ہشتگرد، ملزم پر 30 لاکھ کا انعام مقرر تھا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ رینجرز نے انٹیلی جنس کی رپورٹ پر سی ٹی ڈی کے ہمراہ آج کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں کاروائی کی۔ ترجمان سندھ رینجرز کاکہنا ہے کہ کالعدم تنظیم کے دو انتہائی مطلوب ترین دہشتگرد منصور احمد اور فضل غنی کو گرفتار کر لیا گیا ہے، ملزم سی ٹی ڈی کی جاری کردہ لسٹ میں مطلوب دہشتگرد ہیں۔
انھوں نے بتایا کہ ملزم دہشتگردی کی متعدد کاروائیوں میں ملوث ہیں اور اسکا اعتراف انھوں نے خود کیا ہے، منصور احمد عرف بلال کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے کے استاد گروپ سے ہے، ملزم کی گرفتاری پر سندھ حکومت نے 30 لاکھ کا انعام رکھا ہوا تھا۔ انھوں نے مزید بتایا کہ فضل غنی کا تعلق بھی اسی گروپ سے ہے، ملزم دہشتگردی کی کاروائیوں کے بعد چمن اور اسپن بولڈک میں روپوش رہا ہے، ملزم کی گرفتاری پر سندھ حکومت نے 20 لاکھ کا انعام رکھا ہے۔