دبئی سے پاکستان آنے والی نجی ائیرلائن کی پرواز میں ایئرہوسٹس پر حملہ کر کے زخمی کر دیا گیا

 
0
339

اسلام آباد جنوری 23 (ٹی این ایس): دبئی سے پاکستان آنے والی نجی ائیرلائن کی پرواز میں ایئرہوسٹس پر حملہ کر کے زخمی کر دیا گیا، طیارے میں ایئرہوسٹس اور مسافر میں جھگڑا ہوا، تلخ کلامی کے بعد مسافر نے موبائل فون ایئرہوسٹس کو دے مارا، کپتان نے تمام صورتحال سے ایئرٹریفک کنٹرول کو آگاہ کر دیا، لاہور ائیرپورٹ پر لینڈنگ سے قبل سیکورٹی طلب۔ تفصیلات کے مطابق میڈیا رپورٹس میں بتایا جا رہا ہے کہ دبئی سے لاہور آنے والی نجی ائیرلائن کی پرواز میں تشویش ناک واقعہ پیش آیا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ دبئی سےآنیوالے نجی ایئرلائن کےطیارے میں ایئرہوسٹس اورمسافر کے دمریان جھگڑا ہوا۔ تلخ کلامی کے بعد مسافر نے آپے سے باہر ہو کر ایئرہوسٹس پر حملہ کر دیا۔ مسافر نے موبائل فون ایئرہوسٹس کو دے مارا۔ موبائل فون ایئرہوسٹس کے سر پر جا لگا جس سے اس کا سر پھٹ گیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ ایئرہوسٹس کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔
یہ تمام واقعہ پیش آنے کے بعد کپتان نے تمام صورتحال سے لاہور ائیرپورٹ کے ایئرٹریفک کنٹرول کوآگاہ کردیا۔ اطلاع ملنے کے بعد سول ایوی ایشن ، ڈاکٹر اور اے ایس ایف کا عملہ جہاز کے قریب پہنچ گیا۔ طیارہ لینڈ ہوتے ہی اے ایس ایف اہلکاروں نے جہاز میں داخل ہو کر ایئرہوسٹس کو تشدد کا نشانہ بنانے والے مسافر کو گرفتار کر لیا۔ جبکہ زخمی ہونے والی ایئرہوسٹس کو طبی امداد فراہم کر کے ہسپتال روانہ کر دیا گیا۔