بھارت کی بدترین شکست، ایف اے ٹی ایف میں شامل یورپی ممالک نے پاکستان کیخلاف ساتھ دینے سے انکار کر دیا

 
0
359

اسلام آباد جنوری 23 (ٹی این ایس): بھارت کی بدترین شکست، ایف اے ٹی ایف میں شامل یورپی ممالک نے پاکستان کیخلاف ساتھ دینے سے انکار کر دیا، بیجنگ اجلاس کے دوران امریکا اور یورپی ممالک پاکستان کی حمایت میں سامنے آئے، بھارت کے سوا کسی بھی ملک نے پاکستان کی عملدرآمد رپورٹ پر سوالات نہیں اٹھائے۔ تفصیلات کے مطابق بتایا گیا ہے کہ ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنے کیلئے پاکستان کو بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔
بیجنگ میں ہونے والے اجلاس کے دوران پاکستان کیخلاف بھارت کی تمام سازشیں بری طرح ناکام ہو گئیں۔ بتایا گیا ہے کہ اجلاس کے دوران پاکستان کی عملدرآمد رپورٹ پر امریکا اور یورپی ممالک نے اطمینان کا اظہار کیا۔ اس مرتبہ ماضی کے برخلاف امریکا اور یورپی ممالک نے بھارت کا ساتھ نہیں دیا اور بھارت انہیں پاکستان کا مخالف کرنے میں بری طرح ناکام رہا۔
بھارت کے سوا کسی بھی ملک نے پاکستان کی عملدرآمد رپورٹ پر سوالات نہیں اٹھائے۔ بیجنگ میں ہوئے مذاکرات میں ایف اے ٹی ایف کے سوالات پر پاکستان کی جوابی رپورٹ کا جائزہ لیا گیا، وفاقی وزیر اقتصادی امور حماد اظہر نے بریفنگ دی۔ بریفنگ میں بتایاگیا کہ ذرائع نے بتایاکہ کالعدم تنظیموں پر پابندیاں عائد کی جا چکی ہیں،منی لانڈرنگ روکنے کیلئے اٹھائے ٹھوس اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔
ذرائع کے مطابق ایف اے ٹی ایف حکام نے پاکستان کی رپورٹ پر اجلاس میں اظہار اطمینان کیا ۔ دوسری جانب دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کا مطالبہ تسلیم کرتے ہوئے امریکی اسٹیبلشمنٹ کے پاکستان کے ایف اے ٹی ایف معاملہ کو حل کرنے کی ہدایت دے دی ہے ۔ وزیراعظم عمران خان اور امریکی صد رڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ہونیو الی ملاقات میں اس حوالے سے تفصیل سے گفتگو کی گئی تھی۔ واضح رہے کہ پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی گرے سے نکل کر وائٹ لسٹ میں آنے کے لئے مجموعی 39 میں سے12 ووٹوں کی ضرورت ہے۔ ایف اے ٹی ایف کا اگلا باضابطہ اجلاس 12 فروری کو پیرس میں شیڈول ہے۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ 12 فروری کو پیرس سے پاکستان کیلئے بڑی خوشخبری آئے گی۔