الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سابق وزیراعظم نوازشریف کا نام مسلم لیگ (ن) کی صدارت سے خارج کر دیا

 
0
353

اسلام آباداگست17(ٹی این ایس)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سابق وزیراعظم نوازشریف کا نام مسلم لیگ (ن) کی صدارت سے خارج کرلیا۔پاناما کیس فیصلے کے بعد نوازشریف پولیٹیکل پارٹیز آرڈر 2002 کے تحت کسی سیاسی جماعت کا عہدہ بھی نہیں رکھ سکتے ہیں۔الیکشن کمیشن نے گزشتہ دنوں مسلم لیگ (ن) کو خط لکھا تھا جس میں پارٹی کا نیا صدر منتخب کرنے کی ہدایت دی گئی تھی۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے 345 سیاسی جماعتوں کی نئی فہرست جاری کی گئی ہے جس میں مسلم لیگ (ن) کا 215 نمبر ہے۔الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کی فہرست میں مسلم لیگ (ن) کی صدارت کا عہدہ خالی قرار دیتے ہوئے نوازشریف کا نام بطور صدر خارج کردیا