پیر آباد میں پولیس نے 4سالہ بچی سے زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا

 
0
282

کراچی 03جولائی(ٹی این ایس)کراچی کے علاقے پیر آباد میں پولیس نے 4سالہ بچی سے زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے ۔میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، جہاں چار سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کی گئی ہے۔ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق چار سالہ بچی کو علاقے کے منشیات فروش نے زیادتی کا نشانہ بنایا ۔ پولیس نے متاثرہ بچی کو میڈیکل چیک اپ کے لیے اسپتال منتقل کر دیا ہے۔پولیس کے مطابق متاثرہ بچی کے والدین نے خوف کے باعث واقعے کی ایف آئی آر نہیں کٹوائی تاہم پولیس کو واقعے کی اطلاع موصول ہونے کے اہلخانہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا۔ جس کے بعد پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔