کراچی کی حلقہ بندیوں پر تحفظات ہیں، عوام وڈیروں کو شکست دیں گے،ڈاکٹرفاروق ستار

 
0
276

کراچی پاکستان کو تیزی سے آگے لے کر جا رہا تھالیکن اسے قومی دھارے سے نکال دیا گیا،میڈیا سے بات چیت
کراچی 03جولائی(ٹی این ایس) ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ کراچی کی حلقہ بندیوں پر تحفظات ہیں ۔انتخابات میں کراچی اور سندھ کے عوام وڈیروں کو شکست دیں گے ۔منگل کوفاروق ستار نے المصطفیٰ ٹرسٹ کے سربراہ حاجی حنیف طیب کی ان کی رہائشگاہ پرعیادت کی ۔ فاروق ستار نے حاجی حنیف طیب کی خیریت دریافت کی اور جلد صحتبابی کی دعا کی۔میڈیا سے با ت چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ حاجی حنیف طیب کی عیادت کے لئے آئے تھے ۔بہت جلد وہ صحت یاب ہو کر فلاحی کام کریں گے۔صاف شفاف اور کرپشن سے پاک سیاست میں ان کا بڑا نام ہے۔انہوں نے کہا کہ ناموس رسالت کے تحفظ کے لئے ہم کوئی کسر نہیں اٹھا رکھیں گے۔قومی وصوبائی ایوانوں میں بھی تحفظ کے لئے آواز بلند کریں گے۔انہوں نے کہا کہ حاجی حنیف طیب سے کراچی کے مسائل اور پانی کے بحران پر بھی بات ہوئی ہے ۔پیپلزپارٹی کے کردار سب کے سامنے ہے ۔کراچی اور سندھ کے عوام وڈیروں کو شکست دیں گے۔فاروق ستار نے کہا کہ کراچی پاکستان کو تیزی سے آگے لے کر جا رہا تھالیکن کراچی کو قومی دھارے سے نکال دیا گیا۔ہمیں کراچی کو کراچی بنانا ہے۔پورے ملک سے لوگ کراچی آ رہے ہیں لیکن اندرون سندھ سے آبادی بڑھ رہی ہے۔پنجاب اور کے پی کے کو کراچی کو اضافی وسائل دیں۔سیاسی امیدواروں سے سوال کرنے کا ووٹر کو حق حاصل ہے لیکن ایسے رجحان کی حوصلہ افزائی نہیں کی جا سکتی ہے۔