احتساب عدالت نے سابق چیئرمین کے پی ٹی جاوید حنیف کو 16جولائی تک جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ کردیا

 
0
8969

کراچی03جولائی(ٹی این ایس)احتساب عدالت نے سابق چیئرمین کے پی ٹی جاوید حنیف کو 16جولائی تک جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ کردیا ہے ۔منگل کو نیب نے سابق چیئرمین کے پی ٹی جاوید حنیف کو احتساب عدالت کے منتظم جج کے روبرو پیش کیا ۔ملزم کے خلاف کرپشن اختیارات کے ناجائز اور 940 غیر قانونی بھرتیوں کا الزام ہے۔ملزم نے وزیر پورٹ اینڈ شپنگ بابر کی مدد سے بھرتیاں کی۔بھرتیاں میں پی ٹی کے قوانین کی خلاف ورزی کی گئی۔اشتہارات کے بغیر بڑے پیمانے پر بھرتیاں کی ۔ملزم نے بڑی تعداد میں جرائم پیشہ افراد کو بھرتی کیا ۔غیر قانونی بھرتیوں سے قومی خزانے کو دو ارب سے زائد کا نقصان ہوا۔ملزم کے خلاف ریفرنس تیار ہے ایک مفرور ملزم بابر غوری کو گرفتار کرنا ہے ۔عدالے سے استدعا ہے کہ ملزم کا ایک ہفتے کا جسمانی ریمانڈ دیا جائے ۔وکیل صفائی نے ریمانڈ کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ اس کیس کی تفتیش مکمل ہوچکی ہے۔ریفرنس منظوری کے لئے چئیرمین نیب کو ارسال کردیا گیا ہے۔ملزم سے مزید تفتیش کی ضرورت نہیں عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیجا جائے ۔انہوں نے کہا کہ سارا سیاسی کھیل ہے ۔میرا موکل پی ایس 95سے امیدوار ہے ۔بعد ازاں نے عدالت نے جاوید حنیف کو 16جولائی تک جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ کردیا