پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے پیپلزپارٹی کے ارکان سندھ اسمبلی نے ملاقاتیں کی 

 
0
352

کراچی ، ستمبر 03 (ٹی این ایس): پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے پیپلزپارٹی کے ارکان سندھ اسمبلی نے ملاقاتیں کی اورصدارتی انتخاب سمیت سندھ کابینہ میں نئے وزراء کی شمولیت اورسندھ حکومت کی کارگردگی بہتربنانے کے لیے عوامی مسائل کے فوری حل کے لیے جامع اقدامات سمیت دیگرامورپرتبادلہ خیال کیا۔ خیرپورسے رکن سندھ اسمبلی نعیم احمد کھرل،شکارپورسے رکن سندھ اسمبلی امتیازاحمد شیخ،رکن سندھ اسمبلی جام اکرام اللہ دھاریجو،دادوسے رکن سندھ اسمبلی سجیلا لغاری دیگرنے ملاقات کی۔ ارکان سندھ اسمبلی نے اپنے اپنے حلقوں کے مسائل اورترقیاتی منصوبوں سے چیئرمین کو آگاہ کیا۔علاوہ ازیں ارکان سندھ اسمبلی نے پارٹی چیئرمین کی جانب سے سندھ حکومت میں گڈگورننس اورعوامی مسائل کے فوری حل سے متعلق ان کے اقدامات کوسراہتے ہوئے اپنے تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔