ہارون بلور اور اے این پی کے کارکنوں کی شہادتوں پر دل مغموم ہے،حکومت تمام پارٹیوں کے امیدواروں کے لیے فول پروف سیکیورٹی کا اہتمام کرے: سراج الحق

 
0
355

پشاور،جولائی 11 (ٹی این ایس):جماعت اسلامی کے سربراہ سینیٹر سراج الحق نے ہارون بلور پر حملے کو انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی شہادت پر دل مغموم ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت قاتلوں کو فوری طور پر کیفر کردار تک پہنچائے اور الیکشن مہم کے دوران تمام پارٹیوں کے امیدواروں کے لیے فول پروف سیکیورٹی کا اہتمام کرے۔

نائب امیرجماعت اسلامی میاں محمد اسلم نے اے این پی کی کارنر میٹنگ پر ہونے والے دہشت گردانہ حملے کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے واقعہ میں جاں بحق ہونے والوں کی مغفرت اورزخمیوں کی صحتیابی کی دعا کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انتخابی مہم کے دوران سیکیورٹی کے انتظامات مزید سخت کیے جانے کی ضرورت ہے۔