خیبر پختونخواہ خواہ حکومت ،صوبہ بھر کی مساجد کے آئمہ کو 10،10ہزار ماہانہ اعزازیے دینے کا اعلان

 
0
466

پشاور ،دسمبر20(ٹی این ایس):خیبر پختونخواہ خواہ حکومت نے صوبہ بھر کی مساجد کے آئمہ کو 10،10ہزار ماہانہ اعزازیے دینے کا اعلان کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ پرویز خٹک نے صوبے بھر کی مساجد کے آئمہ کے لیے اہم اعلان کر دیا ۔خیبر پختونخواہ خواہ حکومت نے صوبہ بھر کی مساجد کے آئمہ کو 10،10ہزار اعزازیے دینے کا اعلان کر دیا۔وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ جلد ہی ضابطے کی کاروائی مکمل کر لی جائے گی ۔ضابطے کی کاروائی مکمل کرنے کے بعد حکومت کی جانب سے صوبہ بھر کی مساجد کے آئمہ کو دس ،دس ہزار اعزازیے کی ادائیگی شروع ہو جائے گی ۔اعزازیے ماہانہ بنیادوں پر دئیے جائیں گے۔