آرمی چیف کا دورہ لاہور،آرمی بینڈ کے رنگا رنگ مقابلوں کی تقریب میں شرکت

 
0
915

لاہور دسمبر 20(ٹی این ایس) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لاہور کا دورہ کیا جہاں انھوںنے آرمی بینڈ کے رنگا رنگ مقابلوں کی تقریب میں شرکت کی، آرمی چیف نے بہترین مہارت کا مظاہرہ کرنے والوں کی صلاحیتوں کو سراہا، فرنٹیئر فورس رجمنٹل سینٹر نے ملٹری براس بینڈ2017کا مقابلہ جیت لیا۔

بدھ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لاہور کا دورہ کیا، آرمی چیف نے آرمی بینڈ کے رنگا رنگ مقابلوں کی تقریب میں شرکت کی،15رجمنٹل سینٹرز،19انفنٹری بٹالینز، پاک نیوی اور رینجرز کے بینڈز نے تقریب میں شرکت کی۔فرنٹیئر فورس رجمنٹل سینٹر نے ملٹری براس بینڈ 2017کا مقابلہ جیت لیا۔

آرمی چیف نے بہترین مہارت کا مظاہرہ کرنے والوں کی صلاحیتوں کو سراہا۔ آرمی چیف نے پوزیشن حاصل کرنے والوں میں انعامات تقسیم کئے۔اس موقع پر ایڈجوائنٹ جنرل پاکستان آرمی لیفٹیننٹ جنرل انور علی حیدر بھی موجود تھے ۔