آئی جی اسلام آباد پولیس کا پولی کلینک ہسپتال کا دورہ، بیما رو زخمی اہلکا روں کی عیادت

 
0
474

اسلام آباد دسمبر 20(ٹی این ایس) انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد نے کہا ہے کہ پولیس کے جوان اب اپنے آپ کو اکیلا محسوس نہیں کریں گے۔ان جوانوں کے ساتھ جیئوں کا انہی کیساتھ مرونگا ۔تفصیلا ت کے مطا بق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آبادڈاکٹر سلطا ن اعظم تیموری نے گزشتہ روز پولی کلینک ہسپتال کا دورہ کیا بیما ر اور زخمی اہلکا روں کی عیادت کی ،دورہ کے موقع پر آئی جی اسلام آبادکے ہمر اہ پولیس کلینک ہسپتال کے سینئر ڈاکٹرز بھی مو جو د تھے ، انہوں نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ افسرا ن و جوان محکمہ پولیس کا اثاثہ ہیں جو اپنے خاندانوں اور بچوں کو اکیلا چھوڑ کر شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لئے ہمہ وقت تیار رہتے ہیں اور اپنی جانوں کے نذرانے پیش کر رہے ہیں۔

آئی جی اسلام آباد نے مزید کہا کہ ہم سب ایک خاندان کی طرح ہیں اور کوئی بھی آفیسر یا جوان اپنے آپ کو کبھی اکیلا محسوس نہیں کرے گا ۔انشاء اللہ میں ہمیشہ ان کے ساتھ جئیوں گا اور انہی کے ساتھ مروں گا۔