جیل انتظامیہ اور مدینہ فاونڈیشن کی طرف سے اسلام آباد اڈیالہ جیل میں تقریب کا انعقاد، اسیران میں جرسیاں، کوٹ اور کمبل تقسیم کیے گئے

 
0
10224

اسلام آباد جنوری 07 (ٹی این ایس): اڈیالہ جیل اسلام آباد میں مدینہ فاونڈیشن کے تعاون سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں جیل کے غریب اور لاوارث قیدیوں، حوالاتیوں، عورتوں اور بچوں میں ایک ہزار جرسیاں، کوٹ اور کمبل تقسیم کیے گئے۔ اسیران نے سخت سردی میں ملنے والی امداد پر خوشی کا اظہار کیا اور جیل انتظامیہ سمیت مدینہ فاونڈیشن کے لیے دعائیں کیں۔ اس موقع پر سینئر پسرنٹنڈنٹ جیل ثاقب نذیر چوہدری نے مدینہ فاونڈیشن کا شکریہ ادا کیا اور ان کے اس اقدام کی تعریف کی۔