ایرانی پارلیمنٹ نے امریکی فوج کودہشت گرد قرار دینے کا بل منظورکرلیا

 
0
262

تہران جنوری 07 (ٹی این ایس): امریکی ڈرون حملے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے جنرل قاسم سلیمانی کے واقع کے بعد ایرانی پارلیمنٹ کی جانب سے امریکی فوج کودہشت گرد قرار دینے کا بل منظور کیا گیا ہے. قومی سلامتی کونسل کو ہدایت دیتے ہوئے سپریم لیڈرآیت اللہ خامنہ ای کا کہنا ہے کہ جنرل قاسم سلیمانی کی موت کا بدلہ سرعام لیا جائے‘ایرانی صدرحسن روحانی کا کہنا ہے کہ ایران کو دھمکیاں نہ دی جائیں جو 52 اہداف کا حوالہ دے رہے ہیں وہ 290 بھی یاد رکھیں حسن روحانی نے کہا ہے کہ 3 جولائی 1988 کو ایرانی مسافرطیارہ امریکی جنگی بحری جہاز سے داغے گئے میزائل سے تباہ ہوا تھا.
دوسری جانب امریکی ڈرون حملے میں جاں بحق جنرل قاسم سلیمانی کی تدفین کچھ دیر بعد ان کے آبائی شہر کرمان میں ہوگی جس میں لوگوں کی بڑی تعداد شرکت کر رہی ہے اتوار کو عراقی پارلیمان میں امریکی فوجیوں کے انخلا کے مطالبے والی قرارداد کی منظوری کے بعد اس اتحاد نے عراق میں دولت اسلامیہ کے خلاف کارروائیاں روک دی تھیں. پارلیمان میں منظور کی گئی قرار داد میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ غیر ملکی افواج کو عراقی سرزمین، فضا اور سمندری حدود کو فوجی کارروائیوں کے لیے استعمال کرنے سے روکنے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں عراق کے نگراں وزیر اعظم عادل عبدالمہدی نے کہا ہے کہ یہ اقدام عراق کے بہترین مفاد میں ہو گا باوجود اس کے کہ اس کی وجہ سے ملک کو اندرونی اور بیرونی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے.امریکی فوج کے حملے کے بعد مختلف شیعہ سیاسی راہنماﺅں نے اپنے تمام سیاسی اختلافات کو بھلا کر امریکی فوج کے ملک سے انخلا کا مطالبہ شروع کر دیا تھا‘عراقی پارلیمان کی قرارداد میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ اپنی ا±س درخواست کو واپس لے لے جس میں عراق نے بین الاقوامی اتحادی افواج سے نام نہاد دولت اسلامیہ کے خلاف جنگ میں مدد مانگی تھی کیونکہ اب دولت اسلامیہ کو شکست ہو چکی ہے.اس میں عراق حکومت پر مزید زور دیا گیا کہ وہ ملک میں بیرونی افواج کی موجودگی کو ختم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدام کرے اور غیر ملکی فوجیوں کو عراقی سرزمین، فضا اور سمندر کو کسی بھی صورت میں استعمال کرنے سے باز رکھے‘اس کے علاوہ عراقی حکومت سے کہا گیا ہے کہ امریکہ کی طرف سے عراق کی خود مختاری اور سیکورٹی کو پامال کرنے پر اقوام متحدہ میں باقاعدہ شکایت کی جائے.