اڑھائی برس کے دوران اپوزیشن کی ہرسازش ناکام رہی ہے-وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار

 
0
356

لاہور 06 جون 2021 (ٹی این ایس): اڑھائی برس کے دوران اپوزیشن کی ہرسازش ناکام رہی ہے-وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ حکومت پہلے سے زیاد مضبوط ہے- حکومت گرانے کی خواہش رکھنے والوں کے ارمان2023 تک پورے نہیں ہوں گے۔ اپوزیشن کے پاس کوئی ایجنڈا نہیں، صرف نان ایشوز پر سیاست کی جا رہی ہے۔ عوام کو کھوکھلے نعروں سے بہلانے کا دور گز رچکا ہے۔ سابق دور میں عوام کو ریلیف دینے کی بجائے تکلیف دی گئی۔ تحریک انصاف کی حکومت عوام سے کئے گئے وعدے نبھا رہی ہے۔ سازشی عناصر پہلے اپنے دور کی لوٹ مار کا حساب دیں۔ ملک کو کنگال کرنے والوں کی سیاست ہمیشہ کیلئے ختم ہو چکی ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان کی سیاسی تاریخ کی شفاف ترین حکومت عوامی خدمت میں ہمہ وقت مصروف ہے۔