سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں مہنگائی کے تناسب سے خاطرخواہ اضافہ کیا جائے۔ چوہدری محمد یٰسین

 
0
366

سی ڈی اے سمیت پاکستان بھر کا محنت کش طبقہ مہنگائی کی چکی میں پس رہا ہے۔ اورنگزیب خان
سی ڈی اے میں کام کرنے والے ڈیلی ویجز،کنٹریکٹ اور مسٹررول ملازمین کو فوری طور پر ریگولر کیا جائے۔ راجہ شاکر زمان کیانی

اسلام آباد 06 جون 2021 (ٹی این ایس): پاکستان ورکرز فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل اور مزدور یونین کے قائد چوہدری محمد یٰسین،صدراورنگزیب خان،چیئرمین راجہ شاکر زمان کیانی،سپریم ہیڈ صوفی محمود علی،سرپرست اعلیٰ حاجی صابر،میڈیا انچارج احمد علی شیرازی و دیگر عہدیداران نے اپنے مشترکہ بیان میں وزیر اعظم پاکستان عمران خان،ممبران قومی اسمبلی،چیئرمین سی ڈی اے و بورڈ ممبران سے مطالبہ کیا ہے کہ سی ڈی اے میں کام کرنے والے ڈیلی ویجز،کنٹریکٹ اور مسٹررول کے وہ ملازمین جن کو انکی نوکریوں سے برطرف کیا گیا ہے ان کو فوری طور پر ریگولر کیا جائے اور حکومت آئندہ بجٹ میں مہنگائی کے تناسب سے ملازمین کی تنخواہوں میں خاطر خواہ اضافہ کرے کیونکہ اس وقت سی ڈی اے سمیت پاکستان بھر کا محنت کش طبقہ مہنگائی کی چکی میں پس رہا ہے،سی ڈی اے مزدور یونین کے قائدین نے کہا کہ ہم نے اپنی قانونی جدوجہد کے بعد ملازمین کے پلاٹوں کی الاٹمنٹ کا فیصلہ جو اس نا اہل ٹولے نے اپنے گماشتوں کے ذریعے حکم امتناعی لے کر سات سال تک رکوائے رکھا اسکو ملازمین کے حق میں کروایالیکن آج تین سال سے زائد کا عرصہ گزرنے کے باوجودیہ نا اہل ٹولہ سی بی اے ہونے کے باوجود ان ملازمین کے پلاٹوں کی قرعہ اندازی نہ کرواسکا،ادارے میں بہت جلد ریفرنڈم کا انعقاد ہونے جا رہا ہے جو کہ کورونا کی وجہ سے تاخیر کا شکاررہا اور ہمارے مخالفین ریفرنڈم سے بھاگنے کے لیے اپنے تمام حربے استعمال کر چکے لیکن سی ڈی اے مزدور یونین نے اپنی گیارہ سالہ جدوجہد میں ملازمین فل بیسک عید الاؤنس،20%سپیشل الاؤنس بمعہ بقایاجات،فائر بریگیڈ ملازمین کی ڈبل تنخواہ،ملازمین کو پلاٹوں کی الاٹمنٹ،ڈیلی ویجز،کنٹریکٹ،مسٹررول اور اوورایج ملازمین کی مستقلی،تمام محنت کشوں کی بلا تفریق سکیلوں کی اپ گریڈیشن،حج پالیسی،بیوہ فنڈکا قیام،حافظ و پادری الاؤنس،خطرہ الاؤنس،کول الاؤنس سمیت بے شمار مراعات دلوائیں اور ادارے کی تقسیم اور سینی ٹیشن کی نجکاری کے خلاف جو قانونی اور عملی جدوجہد کی اسکی بنیاد پر ریفرنڈم کے میدان میں اتریں گے اور اپنے مخالفین کو عبرت ناک شکست سے دوچار کریں گے،سی ڈی اے مزدور یونین کے تمام عہدیداران اور کارکن اپنی جدوجہد مزید تیز کریں اور مزدور یونین کے منشور اور اسکی کارکردگی کو اجاگر کرنے میں اپنا اہم کرداراداکریں انشاء اللہ کامیابی کے بعد سی ڈی اے مزدور یونین ایک بارپھر ادارے میں ملازمین اور ادارے کی ترقی کے لیے اپنا کرداراداکرنے کے لیے میدان عمل میں ہو گی۔