پوری قوم جانتی ہے کہ اپوزیشن والے پائیدار معاشی ترقی پر کیوں واویلا کررہے ہیں

 
0
490

لاہور 06 جون 2021 (ٹی این ایس): پوری قوم جانتی ہے کہ اپوزیشن والے پائیدار معاشی ترقی پر کیوں واویلا کررہے ہیں- وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ جب معیشت ماضی کی غلط پالیسیوں کے باعث سست روی کا شکار تھی تب اس ٹولے کی زبانوں پرتالے لگے ہوئے تھے- اب جب ملک ترقی کے لئے ٹیک آف کرچکا ہے او رمعیشت بہتری کی طرف گامزن ہے تو یہ ٹولہ بھانت بھانت کی بولیاں بول رہاہے- وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں سابق دور کی غلطیوں کو درست کیاگیاہے او ر معیشت اپنے ٹریک پر آئی ہے- معاشی ترقی کے ثمرات سے عوام کو بے پناہ فائدہ پہنچے گا- اپوزیشن کا ایجنڈا ترقی کے سفر کو روکناہے او رہمارا دشمن بھی یہی چاہتاہے- اپوزیشن عناصرترقی کی راہ میں رکاوٹیں ڈال کر دشمن کے ایجنڈے کوپورا کرناچاہتے ہیں۔ حکومت کی معاشی کارکردگی پر اپوزیشن کی سیاست چمکانے کی کوشش بری طرح ناکام رہی ہے- ترقی کے سفر میں کسی کو حائل نہیں ہونے دیں گے۔