وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار رحیم یار خان کے نواحی گاؤں سے تعلق رکھنے والی ٹانگوں اور ہاتھوں سے محروم باہمت طالبہ کرن اشتیاق کی آواز بن گئے

 
0
124

لاہور 06 جون 2021 (ٹی این ایس): وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار رحیم یار خان کے نواحی گاؤں سے تعلق رکھنے والی ٹانگوں اور ہاتھوں سے محروم باہمت طالبہ کرن اشتیاق کی آواز بن گئے، طالبہ کرن اشتیاق کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔ وزیر اعلی عثمان بزدار نے ویڈیوکا نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر طالبہ کرن اشتیاق کی مالی امداد اور بھائی کو ملازمت دینے کا حکم دیا، وزیراعلی عثمان بزدار کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کرن اشتیاق کو مالی امداد کا چیک دیا گیا۔ وزیراعلی عثمان بزدار کی ہدایت پر کرن اشتیاق کے بھائی خان محمد کو سرکاری ملازمت بھی دے دی گئی۔

وزیراعلی عثمان بزدار کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کی کرن اشتیاق کی رہائش گاہ آمد۔ انتظامیہ کی جانب سے سے کرن اشتیاق کو مالی امداد کا چیک اور۔ بھائی خان محمد کو سرکاری ملازمت کا تقرر نامہ دیا گیا۔ کرن اشتیاق میری اپنی بیٹیوں کی طرح ہے، اس کا خیال رکھنامیرا فرض بھی ہے اور ریاست کی ذمہ داری بھی، عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ کرن اشتیاق قوم کی باہمت بیٹی ہے۔ کرن اشتیاق نے نامساعد حالات کے باوجود حوصلہ نہیں ہارا اور تعلیم جاری رکھی۔ قوم کو کرن اشتیاق پر فخر ہے۔ ایسی قابل مثال بیٹیوں کی حوصلہ افزائی ضروری ہے۔