سی ڈی اے کوکا کولا کمپنی کے اشتراک سے ٹریل 5 اور روز اینڈ جاسمین گارڈن میں 500 نئے ڈسٹ بنز لگائے گا،رانا شکیل جاذب ممبرانوائرمنٹ سی ڈی اے کا “ورلڈ انوائرمنٹ ڈے “کے حوالے سے ٹریل5پر ڈسٹ بن لگانے کی تقریب سے خطاب

 
0
134

اسلام آباد 05 جون 2021 (ٹی این ایس): کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کے ممبر انوائرمنٹ راناشکیل جاذب نے کہا ہے کہا ہے کہ سی ڈی اے نے اسلام آباد کو خوبصورت بنانےکیلئے مزید5لاکھ پودے لگائے ہیں جبکہ 232پارکس کی تزئین و آرائش کاکام مکمل کیاہے، وفاقی دارالحکومت کو کوڑاکرکٹ سے پاک شہر بنانے کیلیے بھی متعدد اقدامات کیے ہیں ان خیالات کا اظہار انھوں نے ورلڈ انوائرمینٹ ڈے کے حوالے سے ٹریل 5پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انکا کہناتھاکہ ماحول کو صاف رکھنے کی طرف ایک اور قدم بڑھاتے ہوۓ سی ڈی اے کوکا کولا کمپنی کے اشتراک سے ٹریل 5 اور روز اینڈ جاسمین گارڈن میں 500 نئے ڈسٹ بنز لگائے گا ۔ ان ڈسٹ بنز کی خوبی یہ ہے کہ ان میں تین جگہیں بنی ہوئی ہیں جن میں تین طرح کا کچرا علیحدہ علیحدہ ڈمپ ہو گا اور اس کی مدد سے وہیں پر ہی وہ الگ الگ ہو جاۓ گا۔ ان کاکہنا تھا کہ سی ڈی اے وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق اسلام آباد شہر کو ماڈل سٹی بنانے اوراسکی خوبصورتی کو چارچاند لگانے کیلئے مختلف شاہرائوں کیساتھ،گرین بیلٹس کے اندر تقریبا5لاکھ پودے لگائے ہیں اور232پارکس کی تزئین و آرائش کاکام کیاہے اسکے ساتھ ساتھ سری نگر ہائی وے کی دوبارہ لینڈ سکیپنگ مکمل کرلی گئی۔ اسلام آباد کا شمار دنیا کے چند خوبصورت ترین شہروں میں ہوتا ہے اور اپنے سرسبز و شاداب موسم اور ماحول کے حساب سے یہ دنیا کا دوسرے نمبر پر سب سے سرسبز دارالخلافہ شمار کیا جاتا ہے۔اسلام آباد میں اس دفعہ بھی ماحول کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے تقریبا پانچ لاکھ پودے لگائے گئے ہیں ۔جن کو مختلف شاہراہوں کے ساتھ اور مختلف گرین بیلٹوں کے اندر لگایا گیا ہے اس کے علاوہ اسلام آباد پورے شہر کے تمام پارکوں کے اندر مکمل رینوویشن کا کام کیا گیا ہے ۔ ان پارکوں میں مرمت کیساتھ ان میں نئے پودے بھی لگائے گئے ہیں ۔ اسلام آباد کی سرینگر ہائی وے پر خوبصورت اور ماحول دوست پودوں کی تعداد میں اضافہ کیا گیاہے۔ سرینگر ہائی وے کا جو حصہ اسلام آباد چوک سے شروع سے ہوکر پشاور موڑ تک آتا ہے اس کی سائیڈز پر بھی ابھی گرین بیلٹ کو نئے سرے سے تعمیر کیا گیا ہے اور اس میں انواع و اقسام کے درخت لگائے گئے ہیں ۔اس کے علاوہ شہر کے دیگر حصوں میں گھاس کی کٹائی کی گئی ہے ۔وفاقی دارالحکومت کو ماح دوست شہر بنانے کیلیے خصوصی اقدامات کررہے ہیں۔ آخر میں انھوں نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوڑا کرکٹ صرف کوڑا دانوں میں اور اسلام کی خوبصورتی کو برقرار رکھنے اور اسے مزید خوبصورت بنانے کیلیےسی ڈی اے کی مددکریں۔