وزیراعلیٰ عثمان بزدارکا معروف گلوکار سنی بینجمن(ایس بی) جان کے ا نتقال پر اظہارتعزیت

 
0
125

اسلام آباد 05 جون 2021 (ٹی این ایس): وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے معروف گلوکار سنی بینجمن(ایس بی) جان کے ا نتقال پر دکھ او رافسوس کا اظہارکیا ہے- وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے اپنے تعزیتی پیغام میں سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و تعزیت کااظہار کیاہے-وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ ایس بی جان نے گلوکاری میں اپنا منفرد مقام پیدا کیا۔ایس بی جان کی گلوکاری کو دنیائے موسیقی میں تادیریاد رکھا جائے گا-ایس بی جان کے انتقال سے دنیائے موسیقی کا ایک سنہری دور اختتام پذیر ہوا۔