وزیراعلیٰ عثمان بزدارکا سڑکوں کی تعمیر و مرمت میں شفافیت اور اعلیٰ معیار یقینی بنانے کیلئے اہم اقدام، سی ایم پیکیج برائے بحالی روڈزکی منظوری

 
0
152

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی ہدایت پر پنجاب حکومت کاصوبے کی سڑکوں کی بحالی کا خصوصی پروگرام شروع کرنے کا اصولی فیصلہ
وزیراعلیٰ کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس،سڑکوں کی بحالی کے نئے پروگرام، ترقیاتی منصوبوں اور مالیاتی امور کا جائزہ

لاہور 05 جون 2021 (ٹی این ایس): وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکا سڑکوں کی تعمیر و مرمت میں شفافیت اور اعلیٰ معیار یقینی بنانے کے لئے اہم اقدام-وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی ہدایت پر پنجاب حکومت نے صوبے کی سڑکوں کی بحالی کا خصوصی پروگرام شروع کرنے کا اصولی فیصلہ کیاہے-وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اس ضمن میں سی ایم پیکیج برائے بحالی روڈزکی منظوری دے دی ہے-وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہاکہ سی ایم پیکیج برائے بحالی روڈز کے تحت ٹوٹ پھوٹ کا شکار سڑکوں کو مکمل طور پر بحال کیا جائے گا-شہروں اور دیہات کی سڑکوں کوبحال کرکے عوام کے لئے آسانیاں پیدا کرنے کی حکمت عملی بنا لی ہے- ہر سال خطیر رقم خرچ کرنے کے باوجودسڑکوں کی حالت خراب ہونا انتہائی افسوسناک امر ہے -نئے پروگرام سے سڑکوں کی بحالی کے ساتھ فنڈز کا شفاف استعمال بھی یقینی بنایا جائے گا-وہ اعلی سطح کے اجلاس کی صدارت کررہے تھے،جس میں سڑکوں کی بحالی کے نئے پروگرام، ترقیاتی منصوبوں اور مالیاتی امور کا جائزہ لیاگیا-وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہاکہ پنجاب میں سرکاری وصولیوں میں 20 فیصد اضافہ حکومت کی شفاف پالیسیوں کا ثمر ہے -وزیر اعلی عثمان بزدارنے زیر تکمیل منصوبوں کے لئے فنڈز ترجیحی بنیاد وں پر جاری کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ہر ڈیپارٹمنٹ سے پبلک فنڈز کے درست استعمال کو یقینی بنانے کے لئے ماہانہ مانیٹرنگ رپورٹ طلب کی جائے گی-پی ایس ڈی پی کے تحت خوشاب، میانوالی سرگودھا روڈ تعمیر کی جائے گی- کوٹلی ستیاں ٹورازم ہائی وے بنائی جائے گی -گوجرانوالہ انڈسٹریل اسٹیٹ کو موٹروے سے منسلک کیا جائے گا-جنوبی پنجاب کے شہروں میں نکاسی آب میں بہتری کے لئے 10 بڑے منصوبے لائے جائیں گے – وزیر اعلی عثمان بزدار نے اگلے مالی سال کے بجٹ میں سوشل سیکٹر کے لئے زیادہ فنڈز مختص کرنے کی ہدایت کی-وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ تعلیم، صحت، فراہمی و نکاسی آب کے لئے بجٹ بڑھایا جائے- صوبائی وزیر خزانہ مخدوم ہاشم جواں بخت، چیف سیکرٹری، چیئرمین پی اینڈ ڈی، سیکرٹری زراعت اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی-