میڈیکل بورڈ نے کیپٹن(ر)صفدرکی رپورٹس کلیئرقراردے دیں

 
0
334

اسلام آباد12 اگست (ٹی این ایس)5 رکنی میڈیکل بورڈ نے اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن(ر)صفدرکی تمام رپورٹس کلیئرقراردے دیں۔5 رکنی میڈیکل بورڈ کی رپورٹ کے مطابق پمزمیں زیرعلاج کیپٹن(ر)صفدر کے ٹیسٹوں پرمشتمل تمام تشخیصی مراحل مکمل کر لئے گئے ہیں اور ان کے خون کے تمام نمونوں کی تشخیص میں کوئی پیچیدگی نہیں۔ کیپٹن(ر)صفدر کی طبیعت میں بہتری آئی ہے اور ان کومزیدایک سے 2 روزتک ہسپتال میں رکھنے کاامکان ہے ۔واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن(ر)صفدر ایون فیلڈ ریفرنس میں اڈیالہ جیل میں قید کی سزا کاٹ رہے ہیں۔