متنازع ترین ٹی وی ریئلٹی شو’’بگ باس‘‘ کی شوٹنگ شروع کر دی گئی

 
0
3652

بگ باس 12 کا آغاز آئندہ ماہ 12 ستمبر کو ہوگا، یہ شو 90 دن تک جاری رہے گا
ممبئی اگست 12(ٹی این ایس)بھارت کے متنازع ترین ٹی وی ریئلٹی شو ‘بگ باس’ کا آغاز آئندہ ماہ سے ہونے کا امکان ہے، جس کی شوٹنگ شروع کردی گئی۔دلچسپ بات یہ ہے کہ رواں برس بھی اس شو کی میزبانی دبنگ ہیرو سلمان خان ہی کریں گے جو گزشتہ 5 سال سے اس کی میزبانی کرتے آ رہے تھے۔اس بارریئلٹی شو کی تھیم ‘جوڑی’رکھی ہے اوراطلاعات ہیں کہ اس بار بگ باس میں سلمان خان اپنے متعدد معروف گانوں پرجوڑوں کو ڈانس کرائیں گے۔ممبئی مرر کے مطابق بگ باس 12 میں بھی متعدد متنازع اداکار، ماڈلز اور خواتین کو شامل کیے جانے کا امکان ہے، تاہم تاحال اس کی کاسٹ کا اعلان نہیں کیا گیا۔رپورٹ کے مطابق سلمان خان کی مصروفیات کی وجہ سے اس بار بگ باس کا وقت تبدیل کیا گیا ہے، اس شو کے آخری 3 سیزن اکتوبر میں شروع ہوئے اور دسمبر کے آخر میں ختم ہوئے، تاہم اس بار شو کو جلدی نشر کیا جا رہا ہے۔بگ باس 12 کا آغاز آئندہ ماہ 12 ستمبر کو ہوگا، یہ شو 90 دن تک جاری رہے گا۔