حکومت پاکستان سےمکمل لاک ڈاؤن کی اپیل کے ساتھ مخیر حضرات کاروباری این جی اوز کو زکوۃ، ڈونیشن، فطرانہ اور دیگر فنڈزاپنے سفید پوش رشتے داروں، احبابِ، ہمسایوں کو بغیر کسی تشہیر کے دیں، پیرسیدسہیل بخاری

 
0
2199

اسلام آباد 12 اپریل 2021 (ٹی این ایس): معروف ایونٹ آرگنائزر ،سماجی ،ثقافتی اور مذہبی شخصیت پیرسید سہیل بخاری چئیرمین ایشین ایوارڈز کمیٹی،سجادہ نشین حضرت سید پیر مکی رح لاھور نے حکومت پاکستان اور تمام صوبائی حکومتوں سے پر زور اپیل کی ہے کہ ملک میں مکمل لاک ڈاؤن کرنےسے ہی کرونا وائرس پر قابو پایا جا سکتا ہے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کو یہ فکر ہےکہ غریب عوام بھوک سے نہ مر جاۓ، عوام بھوک سے تو نہیں مر رہی البتہ کروناوائرس سے روزانہ سینکڑوں افراد ہلاک ہورہےہیں اور ہزاروں افراد وائرس کا شکار ہورہےہیں، پیرسید سہیل بخاری نے مزید کہا کہ مخیر حضرات کاروباری این جی اوز کو زکوٰۃ، عطیات،فطرانہ اور دیگر فنڈزنہ دیں بلکہ اپنے سفیدپوش رشتے داروں، احباب، ہمسایوں اور غریب طبقے کو خود بغیر تشہیر عطیہ کریں، کیونکہ این جی اوز کروڑوں کی تشہیر کرتےھیں ان کاروباری تنظیموں نے سربراہ لاکھوں کی تنخواہیں اسی فنڈز سےلیتےہیں قرض حسنہ کےنام پر کروڑوں روپے حکومت اور مخیرحضرات سے اکٹھا کرتے ہیں اور حکومت سے سرکاری ایوارڈز بھی وصول کرتے ہیں پاکستان میں کوئی تھیلیسیمیاکے نام پر، کوئی یتیموں کے نام پر، کوئی کینسر ہسپتال کےنام پر، کوئی معزوراور ذہنی معذوروں کے نام پر پیسہ بٹورتےہیں، ایک شخص نے کئی ادارے بنا رکھے ہیں اور یہ سب افراد اپنے آپ کو سماجی شخصیت کہلواتے ہیں، حکومت اورنیب، ایف آئی اے ان اداروں کی تحقیقات کریں اور ان سربراہوں کی ماہانہ تنخواہ اور دیگر مراعات اور کاروبار کیا کرتے ہیں انکو پبلک کیا جاۓ کیونکہ اکثر سربراہان انہیں فنڈز سے اپنے کاروبار چلاتے ہیں