وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ چند مقامات پر ہلکی بارش /ہلکی برفباری کا امکان

 
0
450

اسلام آباد 14 فروری 2022 (ٹی این ایس): وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ چند مقامات پر ہلکی بارش /ہلکی برفباری کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج بدھ کے روز ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں مطلع ابر آلود اور موسم سرد رہے گا جبکہ خطہ پوٹھوہار،با لائی خیبر پختو نخوا، گلگت بلتستان، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر ہلکی بارش /ہلکی برفباری کا امکان ہے۔

ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدیدسرد رہا۔تاہم دیر،کالام اوربگروٹ میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوئی۔سب سے زیادہ بارش خیبرپختونخوا میں میر کھانی ،دیر02،کالام،دروش01،اورگلگت بلتستان میں بگروٹ میں01ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

اس کے علاوہ کالام 0.5 انچ ،مری اوربگروٹ میں ہلکی برفباری ہوئی۔ اس دوران ملک میں کم سےکم درجہ حرارت لہہ منفی10، گوپس منفی07، زیارت منفی05، ہنزہ، سکردو، کالام منفی04، بگروٹ، شوپیاں منفی02 استور، پلوامہ، بارہ مولہ اورقلات میں منفی01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔