اپوزیشن جماعتیں ایک پیج پر ہوتیں تو وہ الگ الگ احتجاجی مارچ کا اعلان نہ کر تیں، گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور

 
0
480

اسلام آباد 14 فروری 2022 (ٹی این ایس): گورنرپنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں ایک پیج پر ہوتیں تو وہ الگ الگ احتجاجی مارچ کا اعلان نہ کر تیں،اپوزیشن ہر روز نیا دعوی اور وعدہ کرتی ہے ہمیں ان سے کوئی خطرہ نہیں، اتحادیوں میں چھوٹے موٹے اختلاف ہوتے رہتے ہیں مگر تمام اتحادی حکومت کیساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے ،سیاسی جماعتوں کوذاتی نہیں ملکی اور قومی مفادات کو تر جیح دینی چاہیے۔وہ منگل کے روز گور نمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں ویژن ود آئوٹ بیر یئر زکے حوالے سے تقر یب سے خطاب اور امر یکہ سے آئے اورسیز پاکستانی بزنس میں تنویر احمدکی جانب سے گور نر نمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں عطیہ کردہ کمپیوٹر لیب کا افتتاح کر نے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔

اس موقع پر وائس چانسلر گور نمنٹ کالج یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی، پروفیسر ڈاکٹر ریاض احمد،اورسیز پاکستانی تنویر احمد،جنیداحمد سبحانی سمیت دیگر بھی موجود تھے جبکہ گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور فاطمہ جناح میڈ یکل یونیورسٹی لاہور کے کانووکیشن میں بھی شر یک ہوئے جہاں پوزیشن ہولڈزطالبات کو گولڈ اور سلور میڈلزسمیت دیگر انعامات سے نوازااور پوزیشن ہولڈزطالبات کو مبارکباد بھی دی۔ کانووکیشن میں صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد بھی شر یک ہوئیں۔

گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے جی یونیورسٹی میں تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ گور نمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں سنٹر فار سپیشل سٹوڈنٹس کے حوالے سے کاوشیں میرے دل کے بہت قر یب ہیں ،ادارے میں ہونیوالی ترقی ہماری آنیوالی نسلوں کیلئے ایک سنگ بنیاد کی اہمیت رکھتی ہے ،ویژن ود آئوٹ بیر یئرز نے جی سی یونیورسٹی میں سپیشل طلبا کے لیے حصول تعلیم کو مزید آسان بنانے کیلئے خصوصی طلبا کے مر کز کو جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کیا ہے،

ہمیں ابھرتے ہوئے نوجوان سپیشل طلبا کی ہر ممکن مدد کر نے کی ضرورت ہے ،اورسیز پاکستانی تنویر احمد جس جذبے کیساتھ کام کر رہے ہیں و ہ ہر لحاظ سے قابل تحسین ہے، ہمارے اورسیز پاکستانی بہن بھائی ہمیشہ ملک وقوم کیساتھ کھڑے ہیں، ہمیں اپنے اورسیز پاکستانی بہن بھائیوں پر فخر ہے اور کوئی شک نہیں کہ پاکستان کی معاشی ترقی اور استحکام میں اورسیز پاکستانیوں نے مثالی کردار ادا کیا ہے۔

فاطمہ جناح میڈ یکل یونیورسٹی کے کانووکیشن سے خطاب کے دوران گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹرز یاسمین راشد کی قیادت میں صوبائی محکمہ صحت نے کورونا کی روک تھام کیلئے بہتر ین کارکردگی دکھائی ہے جس پر پوری قوم انکو خراج تحسین پیش کرتی ہے ۔

پنجاب کی میڈیکل یونیورسٹیز بھی کورونا کے دوران فر نٹ لائن پر اپنی ذمہ داری اداکرتیں رہی ہیں، عوام کو صحت کی سہولتوں کی فراہمی اور خصوصا ماں اور بچے کی صحت کو یقینی بنانا وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت کی اولین تر جیح ہے جسکے لیے قومی صحت کارڈ ایک شاندار منصوبہ ہے ،غر یب عوام کی ترقی اور خوشحالی حکومت کی اولین تر جیح ہے۔

میڈیا سے گفتگو کے دوران گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ اپوزیشن پہلے بھی لانگ مارچ کر چکی ہے اب بھی ہمیں پی ڈی ایم یا پیپلزپارٹی کے لانگ مارچ سے کسی قسم کا کوئی خطر ہ نہیں۔(ق)لیگ بھی واضح کر چکی ہے کہ وہ حکومت کیساتھ ہے اور باقی اتحادی بھی حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں ،حکومت اور اتحادی متحد ہیں مگر اپوزیشن میں واضح تقسیم ہے یہ کسی بھی معاملے پر ایک پیج پر نہیں ہیں۔