عمران خان کے قتل کا منصوبہ ، محکمہ انسداد دہشتگردی خیبر پختونخوا نے الرٹ جاری کر دیا

 
0
145

اسلام آباد 19 جون 2022 (ٹی این ایس): پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے قتل کا مبینہ منصوبہ بندی ، خیبر پختونخوا پولیس اور محکمہ انسداد دہشتگردی نے تھریٹ الرٹ جاری کر دیا۔
مراسلے میں کہا گیا کہ دہشتگرد پی ٹی آئی کے چیئرمین و سابق وزیر اعظم عمران خان کے قتل کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں ، اس مقصد کیلئے افغانستان سے تعلق رکھنے والے الیاس کوچے کو ذمہ داری سونپی گئی،کوچے نامی دہشتگرد کو اس منصوبے کیلئے بھجوایا جا رہا ہے ،متعلقہ حکام اس منصوبے کو ناکام بنانے کیلئے کڑی نگرانی کریں۔