تحریک انصاف کراچی کو بڑا دھچکا، اہم رہنما کے کاغذات مسترد

 
0
110

اسلام آباد 19 جون 2022 (ٹی این ایس): بلدیاتی انتخابات سندھ کے دوسرے مرحلے کے انتخابات میں تحریک انصاف کو بڑا دھچکا لگ گیا۔تحریک انصاف کے رہنما و سابق اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی کے کاغذات نامزدگی مسترد ہو گئے۔
فردوس شمیم نقوی نے کاغذات جمشید ٹاون میں جمع کرانے تھے لیکن انہوں نے جناح ٹاون میں کاغذات جمع کرادئیے۔تفصیلات کے مطابق سندھ میں بلدیاتی الیکشن کے دوسرے مرحلے پر 25 جولائی کو کراچی ، حیدرآباد اور ٹھٹھہ میں پولنگ ہوگی، سیاسی و مذہبی جماعتوں کی جانب سے اپنے اپنے امیدواروں کو فائنل کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔
پاکستان تحریک انصاف سندھ بھی الیکشن کے پہلے اور دوسرے مرحلے میں بھرپور طاقت کے ساتھ اپنے سیاسی حریفوں کا مقابلہ کرنے کے لئے امیدواروں کا چناو کررہی ہے۔اہم معرکہ کراچی کا ہوگا جس کے لئے پی ٹی آئی کی جانب سے میئر کراچی کیلئے چار امیدوار سامنے آگئے ہیں، ان میں پی ٹی آئی کراچی کے صدر بلال غفار، خرم شیرزمان ، فردوس شمیم نقوی اور اشرف جبارقریشی شامل ہیں۔ میئر کراچی امیدوار کے حتمی نام کا اعلان چیئرمین عمران خان کریں گے۔واضح رہے کہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں سکھر، لاڑکانہ، شہید بینظیر آباد، میرپورخاص ڈویژن میں 26 جون کو انتخابات ہونگے۔