بڑی خبر، 22 اور 24 مارچ کو عام تعطیل کا اعلان

 
0
176

اسلام آباد 10 مارچ 2022 (ٹی این ایس): اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کی وزرائے خارجہ کانفرنس کے باعث وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 22 مارچ اور 24 مارچ کو عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا۔

کابینہ ڈویژن نے 22 اور 24مارچ کواسلام آباد میں عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آبادکی حدود میں 22 اور 24 مارچ کوتمام سرکاری ادارے بند رہیں گے۔

خیال رہےکہ 23 مارچ کو یوم پاکستان کی عام تعطیل بھی ہوگی، اس طرح اسلام آباد میں 22 سے 24 مارچ تک تمام سرکاری اداروں میں چھٹی ہوگی۔