اسلام آباد میں دریائے سواں کنارے کچے پکے مکانوں کی تعمیر پر 2 ماہ کیلئے پابندی عائد کردی گئی

 
0
1155

اسلام آباد دسمبر 4(ٹی این ایس) اسسٹنٹ کمشنر رورل اسلام آباد نے دفعہ 144 کے تحت ریونیو سرکل لوہی بھیر خسرہ نمبر 1711 اسلام آباد میں دریائے سواں کنارے کچے پکے مکانوں کی تعمیر پر فوری طور پر 2 ماہ کیلئے پابندی عائد کردی ہے۔ جو بھی حکم کی خلاف ورزی کرے گا اس کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی۔ پیر کو جاری حکم نامہ میں بتایا گیا کہ بعض لوگ اور ہاؤسنگ سوسائٹیز والے دریا کنارے کچے پکے مکانات تعمیر کر رہے ہیں جس سے دریا کی چوڑائی بتدریج کم ہو رہی ہے جو کہ سیلاب کی صورت میں انسانی جان و مال کیلئے خطرہ کا باعث بن سکتا ہے، لہٰذا جو بھی ان غیرقانونی تعمیرات میں ملوث پایا گیا اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔